نقش بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام علیکم !
کچھ دن قبل گروپ میں بسم اللہ شریف کے تکسیری نقش کے بارے میں لکھا تھا۔ گروپ سے کچھ بھائیوں نے پرائیوٹ میسج کر کے فرمایا کہ نقش کی وضاحت فرما دیں ۔ میں نے گزارش کی تھی کہ جیسے ہی وقت ملے گا انشاء اللہ گروپ میں ہی شیئر کردوں گا تا کہ دیگر احباب بھی استفادہ حاصل کر سکیں ۔
ترکیب: بسم اللہ کے 19 حروف ہیں ۔ ان میں سے مکرر یعنی بار بار آنے والے حروف کی تخلیص کی جائے تو کل 10 حروف بچتے ہیں
ب س م ا ل ہ ر ح ن ی
ان حروف میں “ب” کے علاوہ تمام حروف نورانی ہیں۔ ان 9 حروفِ نورانی کی تکسیر 9 سطروں میں مکمل ہوجاتی ہے ۔ ملاحطہ فرمائیں :
س م ا ل ہ ر ح ن ی
ی س ن م ح ا ر ل ہ
ہ ی ل س ر ن ا م ح
ح ہ م ی ا ل ن س ر
ر ح س ہ ن م ج ی ا
ا ر ی ح ل س م ہ ن
ن ا ہ ر م ی س ح ل
ل ن ح ا س ہ ی ر م
م ل ر ن ی ح ہ ا س
(س م ا ل ہ ر ح ن ی) یہ آخری سطر ، سطرِ اول ہی ہے ۔ اسے لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اب ان سطروں کو مثلث کے 9 خانوں میں آبی چال سے بھریں اور نقش کے ضلع حرف “ب” سے بنائیں ۔ نقش کی چال یہ ہے
6. 7. 2
1. 5. 9
8. 3. 4
بسم اللہ شریف کا یہ تکسیری نقش شرفِ قمر میں لکھیں تو پہتر ورنہ پیر کے روز ساعت قمر میں چاندی کی لوح پر یا کاغذ پر زعفران سے تحریر کرکے اپنے پاس رکھیں۔ یہ لوح فتوحات و روزگار ، نظرِ بد و سحر سے حفاظت ، حاسدین و مخالفین کے شر کو دفع کرنے میں اثرِ عظیم رکھتی ہے۔
نقش تو ہمیشہ ایک جیسا ہی بنے گا یہ سارا طریقہ صرف سمجھانے کیلئے بیان کیا گیا ہے .
محمد اياز ابوالعلائى ، اويسى
Leave A Comment