——–عوام اہلسنت میں مشہور چند واقعات و مسائل کی تحقیق –پارٹ5——————
——————————————–
18) *مشہور یہ ہے کہ*
مچھلی جمعرات یا پیر کے دن نہیں بنانا چاہئے اور مچھلی پر فاتحہ کرنا جائز نہیں کیونکہ مچھلی ذبح نہیں کی جاتی
اور اسی وجہ سے بہت سے لوگ اس پر فاتحہ نہیں کراتے اور نہ ہی کرتے ہیں
*تحقیق یہ ہے کہ*
اول یہ ذہن نشین کرلیں کہ مچھلی حلال و طیب غذا ہے کسی بھی روز پکا سکتے ہیں
_رہی بات فاتحہ کی تو جس طرح تمام حلال و پاک غذا پر فاتحہ پڑھ سکتے ہیں ٹھیک اسی طرح مچھلی پر بھی اور فاتحہ بلا شبہ جائز ہے وجہ ممانعت کچھ بھی نہیں_
*یہ وضع جہال ہے*
( فتاوی برکاتیہ و فتاوی خلیلیہ)
19) *مشہور یہ ہے کہ*
قصص الانبیاء مصنفہ غلام نبی ابن عنایت اللہ بہت اچھی کتاب ہے جس میں انبیاء کرام کے احوال و معجزات موجود ہیں
*تحقیق یہ ہے کہ*
قصص الانبیاء نامی کتاب غیر معتبر ہے اس من گھڑت موضوع اور بے ہودہ واقعات بہت ہیں
(فتاوی شارح بخاری اول 305)
20) *مشہور یہ ہے کہ*
نور نامہ ” نامی کتاب میں بہت ہی حیرت انگیز واقعات ہیں
*تحقیق یہ ہے کہ*
نور نامہ میں موجود روایتیں بے اصل ہیں پڑھنا جائز نہیں
(فتاوی فقیہ ملت دوم 416)
21) *مشہور یہ ہے کہ*
اگر کتے نے بکرے کو کاٹ لیا ہو تو قربانی جائز نہیں اور عقیقہ بھی
*تحقیق یہ ہے کہ*
زخم بکرے کا اگر مندمل ہوگیا ہو اور وہاں بال نکل آئے ہوں تو قربانی بلاکراہت جائز ہے اور اگر زخم کی جگہ گٹھلی پڑ گئ ہو مگر مندمل ہوگیا ہو تو باکراہت جائز ہے
( فتاوی فقیہ ملت دوم 248)
22) *مشہور یہ ہے کہ*
لوگ جنازہ کی نماز میں تکبیر کہتے وقت منہ کو آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں
*تحقیق یہ ہے کہ*
منہ کو تکبیر کے وقت اوپر اٹھانا بے اصل ہے
(بہار شریعت و رضویہ)
——————————————-
Leave A Comment